وینس میں بس حادثہ، غیر ملکیوں سمیت 21 افراد ہلاک


وینس: اٹلی کے شہر وینس کے بس حادثے میں غیر ملکیوں سمیت 21 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اٹلی کے شہر وینس میں بس پل فلائی اوور کے جنگلے کو توڑتے ہوئے نیچے ریلوے پٹریوں کے قریب جا گری۔ جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔

بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے، 5 یوکرینی، ایک جرمنی اور بس ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنکاک میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پولیس کے مطابق فوری طور پر بس حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ڈرائیور کی ہلاکت کی وجہ سے بھی تحقیقات میں مشکلات ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ بس سیاحوں کو واپس کیمپ کی طرف لے کر جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت خطرے میں ہے اور اموات کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں