بنکاک میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی


بنکاک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے ایک لگژری شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں واقع شاپنگ مال میں 14 سالہ لڑکے نے فائرنگ کی۔ جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

شاپنگ مال میں فائرنگ سے بھگڈر مچنے سے بھی کئی افراد زخمی ہوئے۔ جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 10 ہے جن میں سے 6 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال اور بھارت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 غیر ملکی خواتین بھی شامل ہیں جن کا تعلق چین اور میانمار سے ہے جبکہ فائرنگ کرنے والا نوجوان نفسیاتی مریض ہے جس کا علاج کرایا جا رہا تھا اور حالیہ دنوں میں اس نے ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوا چھوڑی ہوئی تھی۔

گرفتار ہونے والے لڑکے نے بیان دیا کہ اسے کوئی دوسروں کو گولی مارنے کا کہہ رہا تھا۔


متعلقہ خبریں