بابر اعظم اس ورلڈ کپ میں 3 یا 4 سنچریاں بنائیں گے، گوتم گمبھیر

Babar Azam

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس ورلڈ کپ میں 3 سے 4 سنچریاں بنائیں گے۔

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے پاس جس طرح کی تکنیک ہے مجھے لگتا ہے وہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے 3 یا 4 سنچریاں بنائیں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورلڈ کپ 2023 بھارتی کپتان روہت شرما اور پاکستانی کپتان بابر اعظم دونوں کے لیے شاندار ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ اور 92ء کے ورلڈ کپ کی چیمپین ٹیم میں حیران کن مماثلت سامنے آگئی

گوتم گمبھیر نے کہا کہ ہوم گراؤنڈز پر روہت شرما کا ریکارڈ انتہائی شاندار ہے۔ وہ بھارت میں 80 میچوں میں 58.42 کی اوسط سے 4148 رنز بنا چکے ہیں۔ لہذا مجھے یقین ہے کہ وہ واقعی ورلڈ کپ میں کچھ بڑا کرنے کے لیے بے چین ہوں گے۔

واضح رہے کہ گوتم گمبھیر اس سے قبل بھی ورلڈ کپ میں بابراعظم کی پرفارمنس کے حوالے سے پیش گوئی کرچکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بابر اعظم کے پاس وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جس سے وہ ورلڈ کپ میں آگ لگا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں