افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام ، جھڑپ میں 3 دہشتگرد ہلاک ، 4 فوجی جوان شہید


سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان بھی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سمبازہ کے قریب ٹی ٹی پی کے دہشتگرد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ، سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے  3 دہشتگردوں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم شامل ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں