نواز شریف کو نااہل کیا گیا جس کی وجہ سےپاکستان خراب تر ہوگیا، محمد زبیر


پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئرمرکزی رہنما محمد زبیرنے کہا ہے کہ نواز شریف کو نااہل کیا گیا جس کی وجہ سےپاکستان خراب تر ہوگیا۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں محمد زبیر نے کہا کہ جاویدلطیف نے صرف ایک بیان دیا تھا،نواز شریف نے نشاندہی کی تھی کہ موجودہ حالات کے ذمہ دار کون ہیں ؟،آج کل مشکل حالات کیوں ہیں؟۔

2017میں پاکستان بالکل ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا،نواز شریف کو نااہل کیا گیا جس کی وجہ سےپاکستان خراب تر ہوگیا۔

شیر افضل کے الزامات پر پی ٹی آئی کا آفیشل بیان ہی میرا جواب ہے، شعیب شاہین

انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح معاشی صورتحال کی بہتری ہے، نواز شریف نے 3بار عوام کی خدمت کی ہے،گیلپ کا موجودہ سروے مستند نہیں۔

گیلپ سروے میں بلاول اور آصف زرداری کا نام نہیں، میرے خیال میں کیلپ اس سروے کو اوون نہیں کرےگا۔

رہنمان لیگ کا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب یہ نہیں کہ کسی کے خلاف کیس ہے تو وہ واپس ہو،ہم بھی سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ کاکہیں گے۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن ن لیگ میں شامل

محمد زبیر نےکہا کہ جو بھی فیصلے ہوں گے وہ قانون کے مطابق ہوں گے، الیکشن میں تاخیر کی بالکل حمایت نہیں کریں گے، جنوری کے آخری ہفتے تک الیکشن ہونے چاہئیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کے راستے میں کوئی کیس رکاوٹ نہیں بنے گا، قانونی مشیر اس چیز کو یقینی بنائیں گے کہ نواز شریف جیل نہیں جائیں گے۔


متعلقہ خبریں