ہنگو، تھانہ دوآبہ کے قریب دھماکا، متعدد افراد زخمی

ہنگو، تھانہ دوآبہ کے قریب دھماکا، متعدد افراد زخمی

خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو میں تھانہ دوآبہ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دوآبہ کی حدود میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق 4 ایمبولینس جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئیں۔

بلوچستان، مستونگ میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہوگئی

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بیک اپ سپورٹ کے لیے 2 ایمبولینسز کو کوہاٹ سے بھی روانہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ نمازِ جمعہ کے خطبے کے دوران ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔


متعلقہ خبریں