صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر پیغامات جاری کیے۔
اپنے ایک حالیہ بیان میں صدر مملکت نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات ہمہ گیر اور آفاقی ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کی زندگی اللّٰہ کی اطاعت، عدل و انصاف اور انسانوں کی جانب شفقت و محبت کی مجسم تصویر ہے۔
عیدمیلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں بارش کا امکان
اس سے قبل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قوم کے نام جاری کردہ پیغام میں کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں رسول اللہﷺ کا امتی بنایا اور نبی اکرمﷺ کی زندگی ہمدردی، رواداری اور محبت کی ایک تابندہ مثال ہے۔
دوسری طرف سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے امت مسلمہ کو عید میلادالنبیؐ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرمؐ کی ولادت باسعادت اللہ تعالیٰ کی انسانیت پر خاص رحمت تھی۔ اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا ہے۔