ورلڈکپ 2023، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

قومی ٹیم کی ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے کی دو ممکنہ صورتیں سامنے آگئیں

بھارت میں ہونے والے انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج وارم اپ میچ میں مدِ مقابل ہیں۔ 

بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے 13ویں ایڈیشن میں آج نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں وارم اَپ میچ کھیل رہی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

1999 سے اب تک ورلڈکپ جیتنے والی ٹیمیں رینکنگز میں پہلے یا دوسرے نمبر پر تھیں

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، عبد اللہ شفیق 14 رنز اور امام الحق 1 رن بنا کر پویلین لوٹے۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر میچ بند دروازوں کے پیچھے کھیلا جارہا ہے، کسی شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔

قومی ٹیم کی طرف سے بابر الیون میں امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، افتخار احمد، شاداب خان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز، سعود شکیل اور اسامہ میر شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے پلیئنگ الیون میں ڈیون کونوائے، ٹام لیتھم، کین ولیمسن، ڈیرل میچل، گلین فلپس، میٹ ہینری، مچ سینٹنر، ٹرینٹ بولٹ، اش سودھی اور ٹم ساؤتھی شامل ہیں۔

بھارتی شہر حیدر آباد میں ملنے والی محبت اور سپورٹ سے متاثر ہوا، بابر اعظم

اعدادوشمار کی بات جائے تو ون ڈے میچز میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 115 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں 60 پاکستان کے نام اور 51 نیوزی لینڈ کے نام رہے۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ میچز کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، 6 اکتوبر کو پاکستان اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں