ہیری پوٹر فلم کا اہم کردار پروفیسر ایلبس ڈمبلڈور چل بسے


نیویارک: ہیری پوٹر سیریز کا اہم کردار پروفیسر ایلبس ڈمبلڈور 82 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار سرمائیکل گیمبون ہیری پوٹر سیریز میں پروفیسر ایلبس ڈمبلڈور کا کردار ادا کر رہے تھے۔

آئرش اداکار مائیکل گیمبون کو دنیا بھر میں ہیری پوٹر سیریز میں پروفیسر ایلبس ڈمبلڈور کا کردار ادا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، انہوں نے اس سیریز کی 8 میں سے 6 فلموں میں جادوئی اسکول کے ہیڈ ماسٹر کا کردار ادا کیا تھا۔

ہیری پوٹر سیریز کی اولین 2 فلموں میں یہ کردار رچرڈ ہیرس نے ادا کیا تھا جن کے انتقال کے بعد مائیکل گیمبون نے ان کی جگہ لی۔

مائیکل گیمبون کی پیدائش آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ہوئی تھی اور لندن کے رائل نیشنل تھیٹر سے انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا۔

ان کے خاندان نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نمونیا کا شکار ہوئے تھے اور نمونیا سے متاثر ہونے کے بعد وہ اسپتال میں زیرعلاج رہے، جہاں ان کا انتقال ہوا۔

5 دہائی طویل کیرئیر کے دوران ٹی وی، فلم، تھیٹر اور ریڈیو میں سرگرم رہے اور 4 بافٹا ایوارڈز بھی جیتے، اداکاری کے شعبے میں ان کی خدمات پر انہیں 1998 میں سر کے اعزاز سے نوازا گیا۔


متعلقہ خبریں