آصف زرداری جعلی اکائونٹس ، یوسف رضا گیلانی توشہ خانہ کیس میں طلب


نیب ترامیم کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب کیسز بحال ہو گئے ہیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کیسز میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کر لیا۔

آج تو ٹرک بھر کر نیب کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے ، جج احتساب عدالت

عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں یوسف رضاگیلانی کوبھی 24 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں