ایشین گیمز، اسکواش میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی دے


ہانگژو: ایشین گیمز 2023 کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔

چین کے شہر ہانگژو میں ہونے والے ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دی۔

پہلے میچ میں پاکستان کے نور زمان نے بھارت کے ابھے سنگھ کو 1-3 سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کے سورو گھوشال نے پاکستان کے عاصم خان کو 0-3 سے ہرایا۔

یہ بھی پڑھیں: سینٹرل کنٹریکٹ سے مکمل مطمئن اور خوش ہوں، بابراعظم

تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کے ناصر اقبال نے مہیش مانگو نگر کو 1-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں کامیابی حاصل کر لی۔


متعلقہ خبریں