نگورنو کاراباخ کے تیل ڈپو میں خوفناک دھماکا ، 125 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی


آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں تیل ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں 125 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

آرمینین وزارت صحت کے مطابق ہسپتال میں زیرعلاج 105 افراد چل بسے ہیں جس کے بعد ہلاک افراد کی تعداد 125 ہو گئی ہے۔ جبکہ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

آرمینیا نےنگورنو کاراباخ میں شکست تسلیم کرلی

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب آذربائیجان کی جانب سے علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے۔
آرمینیائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس علاقے سے اب تک 13 ہزار سے زائد افراد انخلا  کر چکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تیل ڈپو سے ان لوگوں کو ایندھن فراہم کیا جا رہا تھا جو کارا باخ چھوڑ کر آرمینیا جا رہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں