سسرال میں وکٹیں حاصل کرکے جنریٹر بھی چلانا چاہتا ہوں، حسن علی

Hassan Ali

بھارت جانے سے پہلے حسن علی کا اپنے سسرال والوں کو اہم پیغام


فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ انہیں ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے والے قومی اسکواڈ میں شامل ہونے کی بے حد خوشی ہے۔

نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ سکواڈ میں منتخب کیے جانے کے بعد سے ہی مجھے کئی میسیجز آچکے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے سسرال جاؤں گا تو مجھ پر ڈبل پریشر ہوگا۔

دی جنریٹر از بیک، حسن علی کی ٹویٹ وائرل

مجھے بھارت جاکر کرکٹ کھیلنے کی خوشی ہے اور سسرال میں وکٹیں حاصل کرکے جنریٹر بھی چلانا چاہتا ہوں۔

حسن علی نے مزید کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو اس وقت بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے جب وہ میگا ایونٹس میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کررہا ہو۔

یہ ایک منفرد احساس ہے جس کیلئے میری خواہش ہے کہ میں اپنے شائقین کی امیدوں پر پورا اتروں ۔


متعلقہ خبریں