ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بھاری اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

traffic-violation

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بھاری اضافہ


ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری  نوٹیفکیشن  کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکم سے کم جرمانہ 500 روپے ہوگا۔

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

تیز رفتاری پرموٹر سائیکل سوار کو 1000،موٹر کار کو 1500روپے جرمانہ ہوگا،پی ایس وی وہیکل کو 2ہزار، ایچ ٹی وی وہیکل کو 2500روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

کالے شیشوں کے استعمال پر 1500روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا،غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر2ہزارروپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

نوازشریف کی وطن واپسی، (ن) لیگ کی حکمت عملی سامنے آگئی

کم عمر ڈرائیور کو 2500روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا،غیر قانونی پارکنگ پر1000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا،ون ویلنگ پر 5ہزارروپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 1000روپے جرمانہ ہوگا۔بغیر ڈرائیونگ موٹر کار چلانے پر2000روپے جرمانہ مقررکیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے فرمانرواؤں کے مترجم منصور الخریجی انتقال کرگئے

بغیر ڈرائیونگ ایچ ٹی وی اور پی ایس وی وہیکل چلانے پر 8 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور بھاری جرمانوں سے بچیں۔

عمران ریاض کی بازیابی میں نواز شریف نے مرکزی کردار ادا کیا ، سینئر صحافی جاوید چوہدری کا دعویٰ

جرمانوں میں اضافے کا مقصد ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے،ٹریفک قوانین کی پابندی حادثات سے بچاو کرتی ہے۔اسلام آباد پولیس اس سلسلہ میں بھرپور مہم چلا رہی ہے.


متعلقہ خبریں