انتخابات سے قبل دما دم مست قلندر ہو گا، منظور وسان

پیش گوئی

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل دما دم مست قلندر ہو گا اور بعض سیاسی رہنما ملک سے باہر تو کچھ جیل میں ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان جو میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی کو ماضی میں کبھی امپائر کی ضرورت نہیں رہی اور نہ آئندہ ہو گی کیونکہ ہمارا امپائر عوام ہے اور اسی کے ووٹ سے ہی ہماری حکومت آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپائر چیئرمین پی ٹی آئی کا ایجاد کیا ہوا لفظ ہے اور یہ اللہ ان کو ہی بخشے۔ امپائر چیئرمین پی ٹی آئی کو کبھی وزیر اعظم بناتا ہے تو کبھی اسے جیل میں ڈال دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیض آباد دھرنے پر عدالت نے بلایا تو ساری باتیں بتادوں گا، شاہد خاقان عباسی

منظور وسان نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے انتخابات وقت پر ہوں۔ جیل جانا کوئی نئی بات نہیں ہے اور اب تو گرمی بھی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات تو جیل میں بھی بیٹھ کر بھی جیتے جا سکتے ہیں اور پاکستان میں سیاست کرنی ہے تو جیل بھی دیکھنی پڑے گی۔ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پی ٹی آئی کے پاس کوئی امیدوار نہیں بچا۔ سندھ میں جے یو آئی، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کا اتحاد پیپلز پارٹی کے لیے خطرہ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں