نیلم جہلم سرچارج اور پی ٹی وی فیس ، شہری کی درخواست واپس، نیپراسے رجوع کی ہدایت

lahore high court لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے نیلم جہلم سرچارج اور پی ٹی وی فیس کی وصولی کے خلاف شہری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے  نیپرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری کی دونوں ٹیکسز کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس فیصل زمان خان کے روبرو ہوئی۔

شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بجلی کے بلوں میں نیلم جہلم سرچارج اور پی ٹی وی فیس کسی قانونی جواز کے بغیر وصول کی جارہی ہے۔

دو دہائیوں سے نیلم جہلم سرچارج کا عوام الناس کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا، شہریوں کی اکثریتی آبادی نے کبھی پی ٹی وی کی نشریات نہیں دیکھیں۔

یواے ای نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی

درخواست میں کہا گیا کہ واپڈا کا کام بجلی کی ترسیل اور اسی نوعیت کے انتظامی امور سنبھالنا ہے، واپڈا یا بجلی سپلائی کمپنیاں ٹیکسز لگانے اور وصولی کا قانونی اختیار نہیں رکھتیں۔

متعدد ٹیکسز کے نام پر بجلی کے بلوں میں ہزاروں روپے کا ٹیکس عائد کیا جارہا ہے، عدالت بجلی کے بلوں میں عائد ٹیکسز کو نیلم جہلم سرچارج اور پی ٹی وی فیس کالعدم قرار دے۔

خفیہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا ریٹ 270 روپےتک گر گیا

شہری کی استدعا پر عدالت نے کہا کہ سرچارجز لگانا یا ہٹانا لیسکو کا اختیار نہیں۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے شہری کو نیپرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یاد رہے کہ بجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس کی مد میں 35 روپے وصول کئے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں