متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی ہے۔
2024میں ڈالر کی قیمت کیاہوگی؟ تہلکہ خیز پیشگوئی
میڈیا رپورٹس کےمطابق کراچی کی ایک کمپنی کے کنٹینر سے گوشت میں فنگس پایا گیا تھا جس پر یو اے ای حکام نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی، پابندی کا اطلاق 10اکتوبر سے ہوگا۔
یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ امپورٹ پابندی میں مرغی کا چلڈ گوشت بھی شامل ہے ۔
ڈریسنگ روم کی خبریں لیک کرنے والے کھلاڑی کا کھوج لگا لیا گیا
دوسری جانب ایکسپورٹرز کا کہناہےکہ سمندری راستے سے ماہانہ پاکستانی گوشت کی ایکسپورٹ ایک کروڑ20لاکھ ڈالر تھی۔
ہوائی جہاز سے ایکسپورٹ کی لاگت زیادہ ہے،ایکسپورٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت یو اے ای سے معاملہ اٹھائے۔