خفیہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا ریٹ 270 روپےتک گر گیا

Dollar

ڈالر چھپا کر رکھنے والے افراد کی شامت آگئی


ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کی وجہ سے خفیہ مارکیٹ ڈسٹرب ۔ ڈالر کی قیمت بہت جلد 250 روپے تک گر نے کی پیشگوئی کردی گئی ہے ۔

آپریشن جاری رہا تو ڈالر کا ریٹ 250 تک بھی آسکتا ہے، ملک بوستان

تفصیلات کے مطابق ایک ایکس چینج کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈالر کی مارکیٹ میں آمد کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ریٹ جلد 250 روپے تک گر سکتا ہے۔

ایکسچینج کمپنیاں روزانہ 5 کی بجائے 20 ملین ڈالر سٹیٹ بینک کو دینے لگی ہیں۔

خفیہ مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 270 تک گر گیا ہے۔مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت بڑھ گئی، خریدار بہت کم ہیں۔

کوئٹہ ، مکان پر چھاپہ، ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد

دوسری جانب معاشی امور کے ماہر خاقان نجیب نے روپے کی قدر میں استحکام کو ایڈ منسٹریٹو ایکشن کا نتیجہ قرار دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا انٹربینک مارکیٹ میں کارپوریٹ پلئیرز ڈیل کرتے ہیں، اوپن مارکیٹ کا انحصار افراد پر ہوتا ہے۔

گرے مارکیٹ بھی عرصہ سے ایکٹو ہے۔لوگ ڈالر ہولڈ کر رہے تھے اور بارڈر سے اسمگل ہو رہا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں