ہاشم آملہ نے پاکستان کو ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیم قرار دے دیا

ہاشم آملہ نے پاکستان کو ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیم قرار دے دیا

جنوبی افریقی کے سابق بلے باز ہاشم آملہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کیلئے 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو منتخب کرلیا۔

ہاشم آملہ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ 2023 کیلئے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلیں گی۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ان ٹیموں کے پاس طاقت اور قابلیت ہے۔ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کو کھیل پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔ ارد گرد جو ہو رہا ہے اس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں۔

ورلڈکپ سے قبل فِٹنس مسائل میں اضافہ، سری لنکا کے وانندو ہسارنگا بھی ایونٹ سے باہر

اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے بھی پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیا تھا۔ سابق کرکٹر نے کہا  تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو میدان میں ان کی قابلیت ایک ایسی ٹیم بناتی ہے جسے کسی طور پر  بھی کم نہیں سمجھا جا سکتا۔

کیون پیٹرسن نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دوسری ٹیموں کو مشکلات میں ڈالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں