سعودی عرب کا قومی دن ، کرسٹیانو رونالڈو نے عربوں کا روایتی لباس زیب تن کرکے مداحوں کے دل جیت لئے


سعودی عرب کے قومی دن پر عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عربوں کا روایتی لباس پہن کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

سعودی عرب کے شہری آج اپنا 93 واں قومی دن منارہے ہیں ، سعودی فٹبال کلب النصر میں شامل اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی اس دن کے رنگوں میں رنگ گئے۔

فٹبال کے بے تاج بادشاہ رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے النصر نےسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سمیت دیگر کھلاڑیوں نے عربوں کا روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

رونالڈو کو ٹیم کی سربراہی کرتے بھی دکھایا گیا ہے ، انہوں نے سیاہ جبہ پہنا ہے ، ان کے ساتھ موجود دیگر کھلاڑیوں نے تلواریں بھی تھام رکھی ہیں۔ یہ ویڈیو النصر کی جانب سے گزشتہ روز شیئر کی گئی جس میں روایتی ڈانس بھی کیا جا رہا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں