ٹی ٹی پی کے لئے بھتہ لینے والا سرگرم گروہ گرفتار، ملزموں کے تہلکہ خیز انکشافات


سکیورٹی اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کر لی، ٹی ٹی پی کے لیے بھتہ لینے والے سرگرم ارکان کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر گرفتار کر لیا۔

گرفتار ارکان نے ٹی ٹی پی کا بھتہ لینے کے طریقہ کار سے متعلق انکشافات کئے، گرفتار ملزم کئی عرصے سے مختلف طریقوں سے ٹی ٹی پی کو بھتہ خوری میں معاونت فراہم کررہے تھے۔

گرفتار ملزمان نے ٹی ٹی پی کے کمانڈرز کی افغانستان میں موجودگی کی بھی تصدیق کی، گرفتار ملزم نے بتایا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کمانڈر عبدالرازق ہمیں وٹس ایپ کے ذریعے ہدایات دیتا تھا۔

گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کمانڈر گھروں اور دکانوں کی ویڈیوز منگوا کر انکو بھتے کے لیے کالز کرتا تھا،ٹی ٹی پی کمانڈر بھتہ نہ ملنے یاتاخیر کی صورت میں مارنے یا اغواء کی دھمکیاں دیتا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں، آئے دن سکیورٹی فورسز کو خاطر خواہ کامیابی مل رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں