ٹک ٹاک نے ایک اور فیچر متعارف کرا دیا


بیجنگ: سوشل میڈیا ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کی جانب سے ایک ایسے نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جو مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ کے لیے انتہائی منفرد ثابت ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے گوگل سرچ کو “ان ایپ” سرچ رزلٹس کا حصہ بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

ٹک ٹاک کے ترجمان نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گوگل سرچ فیچر کو ایپ کا حصہ بنانے کی آزمائش کچھ ممالک میں کی جا رہی ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے ایپ کے سرچ آپشن کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے جبکہ اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے خاموشی سے سرچ رزلٹس میں وکی پیڈیا کی تفصیلات کو دکھانا شروع کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 22 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر سیارچے کے دنیا سے ٹکرانے کی پیشگوئی

اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی تھی کہ ٹک ٹاک نے ایپ سرچ رزلٹس میں صارفین کو اضافی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے وکی پیڈیا سے شراکت داری کی ہے۔


متعلقہ خبریں