گھروں کی تعمیر ، بینکوں کے جاری قرضوں کے حجم میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر1.7 فیصد اضافہ

house

گھروں کی تعمیر کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر1.7 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

پشاور ،مرغی کی ہڈیوں اور رنگ سے تیار قیمہ ہوٹلوں پر سپلائی ہونے کا انکشاف

سٹیٹ بینک کی جانب سے  جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اگست میں گھروں کی تعمیر کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 209 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 1.7 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ سال اگست میں گھروں کی تعمیر کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 206 ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔

یکم اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

جولائی کے مقابلہ میں اگست میں گھروں کی تعمیر کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیادوں پر0.8 فیصدکی کمی ہوئی۔

جولائی میں گھروں کی تعمیر کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 211 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا جو اگست میں کم ہوکر209 ارب روپے ہوگیا۔

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

واضح رہے کہ اگست میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوفراہم کردہ قرضہ جات کامجموعی حجم 7960 ارب روپے ریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ سال اگست کے 7998 ارب روپے کے مقابلہ میں 1.1 فیصدکم ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں