پشاور ،مرغی کی ہڈیوں اور رنگ سے تیار قیمہ ہوٹلوں پر سپلائی ہونے کا انکشاف

qeema

پشاور کے ہوٹلوں میں سپلائی کیے جانیوالا قیمہ کیسے تیار کیا جانے لگا؟ چھاپے کے دوران تہلکہ خیز انکشافات


صوبائی دارالحکومت پشاور میں مرغی کی ہڈیوں اور رنگ کو ملا کر قیمہ تیار کرکے ہوٹلوں پر سپلائی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

احسان اللہ بھی ان فٹ ہوکر کرکٹ سے دور ہوگئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پتہ چلا کہ مشین سے مرغیوں کی ہڈیوں کے ساتھ رنگ ملا کر مضر صحت اور غیر معیاری قیمہ تیار کیا جا رہا تھا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے قیمہ تیار کرنے والے یونٹس پر چھاپے میں 5 ہزار کلوگرام سے زائد مرغیوں کی ہڈیاں برآمد کرکے تلف کردیں۔

دی جنریٹر از بیک، حسن علی کی ٹویٹ وائرل

فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق یہ قیمہ چپلی اور سیخ کباب کے لیے ہوٹلوں کو سپلائی کیا جانا تھا۔چھاپے کے بعد 2 یونٹس کو سیل کرکے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی شاہ رخ خان کے مطابق ایسے عناصر شہریوں کی صحت سے کھیلنے اور پوری انڈسٹری کو بدنام کرنے سے باز آئیں۔ ایسا کاروبار کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں