انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

pak under 19

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان


آئی سی سی نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ اگلے برس 13 جنوری سے 4 فروری تک سری لنکا میں ہوگا جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹی 10 لیگ میں فکسنگ کی کوشش، 8 افراد عبوری طور پر معطل

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا میچ 13 جنوری کو میزبان سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جبکہ دفاعی چیمپئن بھارت کی ٹیم 14 جنوری کو بنگلادیش کا مقابلہ کرے گی۔

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ میں ردو بدل بھی کیا گیا ہے، 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ہر گروپ کی ٹاپ 3 ٹیمیں سُپر سکس اسٹیج کے لیے کوالیفائی کریں گی اور سُپر سکس مرحلے میں چھ چھ ٹیموں کے دو گروپس بنائے جائیں گے۔

شاہین آفریدی اور بابراعظم میں تکرار کی افواہوں کا ڈراپ سین

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے میچز 13 سے 21 جنوری تک ہوں گے جبکہ سُپر سکس مرحلہ 23 سے 28 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل 30 جنوری اور یکم فروری جبکہ فائنل 4 فروری کو ہوگا۔

محمد عامر نے بابراعظم کیخلاف دل کی بھڑاس نکال دی

پاکستان گروپ ڈی میں افغانستان، نیوزی لینڈ اور نیپال کے ساتھ شامل ہے۔پاکستان ٹیم 15 جنوری کو افغانستان، 17 کو نیپال اور 21 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں