پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی

Latif-khosa

پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔

ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔

شوکاز نوٹس نہیں ملا ، پارٹی سے کوئی نہیں نکال سکتا ، لطیف کھوسہ

ایک ہفتے قبل لطیف کھوسہ کو پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور قانون دان لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔


متعلقہ خبریں