ورلڈ کپ 2023، قومی اسکواڈ کا اعلان آج ہو گا


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کا حتمی اعلان آج صبح 11 بج کر 15 منٹ پر چیف سلیکٹر انضمام الحق پریس کانفرنس کے دوران کریں گے۔ قومی اسکواڈ کا اعلان گزشتہ روز ہونا تھا جو کچھ وجوہات کی وجہ سے نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 27 ستمبر کو بھارت کے لیے روانہ ہو گی اور قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان انڈر 19 فٹبال ٹیم کی بین الاقوامی میچ میں 12 سال بعد فتح

قومی کرکٹ ٹیم کا دستہ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا جس میں 3 کھلاڑی بطور ریزرو ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔


متعلقہ خبریں