ہم ریاستی اداروں کیساتھ جنگ نہیں، انہیں مضبوط کرنا چاہتے ہیں، پرویز خٹک

پرویز خٹک (pervez Khattak)

این اے 33 آزاد امیدوار نے پرویز خٹک کوپیچھے چھوڑ دیا


نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ریاستی اداروں کے ساتھ جنگ کرنا نہیں بلکہ ان کو مضبوط کرنا ہے۔

پی ٹی آئی پی کے سربراہ پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان خوش آئند ہے جبکہ سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے غیرجانبدار اور شفاف انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے وسائل اور دولت لوٹنے والے کس منہ سے غریب عوام کی بات کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی پی کا سلوگن امن، ترقی اور خوشحالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سراج الحق نے معاہدوں کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کر دیا

پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان اور خصوصاً خیبر پختونخوا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے، اس مقصد کے لیے ہم ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی پی نہ کسی کے طفیل سے فیض یاب ہوئی اور نہ کسی کی بیساکھیوں پر چل کر اقتدار میں آئے گی۔ ہماری جڑیں عوام میں ہیں اور عوام ہم کو اقتدار میں لائیں گے۔


متعلقہ خبریں