ون ڈے ورلڈ کپ 2023، پاکستان سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکے گا، ہربھجن سنگھ


سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے پاکستان کو آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے دعویداروں کی فہرست سے خارج کر دیا۔

ہربھجن سنگھ نے ہندوستان میں آئندہ ماہ ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں سے متعلق اپنی پیش گوئیاں کیں۔

محمدعامرکودیکھ کر لگا کہ میری ریٹائرمنٹ کا وقت آچکا ہے، شعیب اختر

سابق بھارتی  اسپنر نے سیمی فائنل میں پہنچنے اور ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرنے کے لیے چار ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا جن میں بھارت،  آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ شامل ہیں

سابق بھارتی کرکٹر نے ورلڈکپ کی چوتھی سیمی فائنل ٹیم کیلئے کہا کہ یہ پیش گوئیاں کی جارہی ہیں کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے لیکن 50 اوور کے فارمیٹ میں وہ محض ایوریج ٹیم ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے آفیشل ترانے میں کپتان بابر اعظم کی جھلک

انہوں نے کہا  کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہے، لہٰذا میرا چوتھا انتخاب نیوزی لینڈ کی ٹیم ہے۔

واضح رہے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 10 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔


متعلقہ خبریں