پاکستان میں 70ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری متوقع

ڈالر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے قیام کے بعد پاکستان میں 70ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

کاروباری طبقے نے اس امکان کو ملک کیلئے مثبت اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سے کاروباری طبقے کی ملاقاتوں اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل قائم ہونے کے بعد پاکستان میں جلد ہی 70ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے جس سے معیشت ٹریک پر چڑھ جائے گی۔

ڈالر کی قدر میں ناقابل یقین کمی ہو گی، معاشی ماہرین کی پیشگوئی

کاروباری برادری کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کی طرح بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

کاروباری طبقے کا کہنا تھا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے تحت بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری آنے سے ملک میں لاکھوں افراد کو نہ صرف روزگار ملے گا بلکہ زرمبادلہ ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں