معاشی مشکلات کے باوجود 45فیصد پاکستانیوں کا ملک چھوڑنے سے انکار


معاشی مشکلات کے باوجود 45فیصد پاکستانیوں نے ملک چھوڑنے سے انکار کردیا، انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

سروے میں 45فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ اپنے ملک میں خوش ہیں، باہر جانا نہیں چاہتے، البتہ 38فیصد نے پاکستان سے باہر جانے کا ارادہ ظاہر کیا اور باہر جانے کی وجہ 58فیصد نے بہتر روزگار کی تلاش اور 10فیصد نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق باہر جانے کے لیے پاکستانیوں کی اکثریت مشرقِ وسطی کے ممالک کو ترجیح دیتی نظر آئی، 14فیصد نے سعودی عرب اور 9فیصد نے متحدہ عرب امارات کو باہر جانے کے لیے چنا۔

4فیصد نے برطانیہ، 3 فیصد نے کینیڈا، 3فیصد نے یورپ اور 2فیصد نے موقع ملنے پر امریکا جانے کا ارادہ ظاہر کیا۔


متعلقہ خبریں