زہریلی مچھلی کھانے سے خاتون کے ہاتھ اور پاؤں ضائع ہو گئے


کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زہریلی مچھلی کھانے کے باعث خاتون کے دونوں ہاتھ اور پاؤں ضائع ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 40 سالہ خاتون لاورا براجاس نے کچی “تلاپیا مچھلی” کھائی تھی جو کے زہریلے بیکٹیریا سے بھرپور تھی۔

لاورا براجاس مچھلی کھانے کے باعث کئی مہینوں سے اسپتال میں داخل تھیں جس کے بعد اب اُن کی سرجری کی گئی۔

خاتون کی دوست اینا میسینا نے میڈیا کو بتایا کہ لاورا نے مچھلی مقامی مارکیٹ سے خریدی تھی۔ یہ ہم سب کے لیے بہت تکلیف دہ صورتحال تھی اور اس طرح کا واقعہ ہم میں سے کسی کے ساتھ بھی پیش آ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاورا اپنی زندگی سے تقریباً ہاتھ دھو بیٹھی تھیں اور انہیں مصنوعی سانس لگائی گئی تھی جبکہ ڈاکٹروں نے انہیں طبی کومے میں منتقل کر دیا تھا۔ لاورا کی انگلیاں، پاؤں اور ہونٹ کالے ہو گئے تھے جبکہ ان کے گردے بھی شدید متاثر ہوئے۔


متعلقہ خبریں