شاہ رخ خان سے بھارت اور دبئی میں 4 ملاقاتیں ہوئیں ، اداکارہ میرا

اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی  نکاح  سے متعلق اپیل پر سماعت وکلاء کی ہڑتال کی نظر

فائل فوٹو


پاکستانی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ بھارت میں شاہ رخ خان سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز سے ملاقاتیں کیں۔

ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ شاہ رخ خان سے 4 مرتبہ ملاقاتیں ہوئیں۔ ہر ملاقات بہت اچھی رہی وہ ایک شاندار آدمی ہیں۔

اداکارہ میرا کو دولہا مل گیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان سے ایک ملاقات اداکار ابھیشک بچن کی سالگرہ پر اور دوسری ملاقات دلیپ کمار صاحب کے گھر کھانے کی دعوت پر ہوئی۔ اس کے علاوہ شاہ رخ سے دبئی میں بھی ملاقات ہوئی اور ہر بار ان سے ملاقات کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں سونامی کے متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے بھارت گئی تھی۔ اداکار سنجے دت نے خود فون کرکے شوز کرنے کو کہا۔ دلیپ کمار نے گھر پر دعوت کی اور مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں