کوئٹہ ، اے این ایف کی بڑی کارروائی ، 2230 کلو منشیات برآمد ، 4 اسمگلر ، 2 سہولت کار گرفتار


اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کیخلاف کوئٹہ میں بڑی کارروائی کے دوران سوا دو ٹن سے زائد منشیات برآمد کرکے 6 ملزمان گرفتار کر لئے۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں مینگل آباد بائی پاس کےقریب کارروائی کے دوران ٹرک سے سوا دو ٹن سے زائد منشیات برآمد کرکے ٤ سمگلر اور 2 سہولت کار گرفتار کر لئے ، 2330 کلو گرام منشیات ٹرک پر نصب سیمنٹ مکسچر مشین میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

افواج پاکستان اور اداروں کا منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ آپریشن

کارروائی کے دوران ٹرک کے ساتھ ایک چھوٹی گاڑی بھی پکڑی گئی، جس میں سوار 2 ملزمان سہولت کارکے طور پر ٹرک کو روٹ کلیئر کرا رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق قلعہ عبداللہ، کوئٹہ اور چمن سے ہے۔ ملزمان منشیات چمن سے براستہ کوئٹہ اندرون سندھ سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے تفتیش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں