خیبر پختونخوا، پنجاب، مشرقی بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، کراچی سمیت سندھ میں بھی بادل برسیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ لاہور میں دن بھر وقفے وقفے سے بادلوں کے برسنے کا امکان ہے۔ لاہور میں اس وقت موسم خوشگوار ہے اور چند مقامات پر بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
پورے ملک میں طوفانی بارشیں ، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
پنجاب کی بات کی جائے تو سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولنگر اور بہاولپور میں آج بادل برسیں گے۔ وہاڑی، ملتان، خانیوال، شیخوپورہ، مری، گلیات، راولپنڈی اور اٹک میں بھی بارش متوقع ہے۔
بلوچستان میں بھی ژوب، موسیٰ خیل، سبی، کوہلو، لورالائی، بارکھان، لسبیلہ اور خضدار میں بارش کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
راولپنڈی ، اسلام آباد میں بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
سندھ میں سجاول، کراچی، حیدرآباد، جیکب آباد، سکھر، نوابشاہ، مٹیاری اور سانگھڑ میں بارش کا امکان ہے۔ تھر پارکر، مٹھی،عمر کوٹ، میر پور خاص، ٹھٹھہ اور بدین میں بھی بارش متوقع ہے۔ جام شورو، خیرپور، دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔