نسیم شاہ کے ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ سے بہت فرق پڑے گا، محمد وسیم


سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم اسکواڈ میں  انجری کی وجہ سے یہ تو کنفرم ہے کہ ایک فاسٹ بولر ٹیم میں رکھنا ہو گا، ٹیم میں بڑی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔ 

ہم نیوز کے پروگرام”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس ”میں محمد وسیم نے کہا ہے کہجب پرفارمنس بری ہو اور انجری ایشوز چل رہے ہوں تو پینک بٹن دبتے ہیں۔

لیکن ایسی صورتحال میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ اپنی فٹنس اور پرفارمنس کو مزید بہتر کرنے کیلئے کام کرنا چاہیے۔

ہرشا بھوگلے نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری کو پاکستان کیلئے بڑا نقصان قرار دیدیا

انہوں نے کہا ہے کہ اس میں تو کوئی شک نہیں ہے کہ نسیم شاہ کے ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ سے بہت فرق پڑے گا۔ نسیم شاہ کا متبادل کوئی دوسرا ہو ہی نہیں سکتا لیکن پوٹینشلی ہمارے پاس بائولرز موجود ہیں۔

میرے خیال میں زمان خان ہی نسیم شاہ کا متبادل بنتا ہے کیونکہ وسیم جونیئر پہلے سے قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی بڑی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

پاکستانی ٹیم پھر نمبر ون بن گئی

پروگرام میں ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم اسکواڈ میں تبدیلی کے حوالے سے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ انجری کی وجہ سے یہ تو کنفرم ہے کہ ایک فاسٹ بولر ٹیم میں رکھنا ہو گا، یا پھر ایک اسپنر کو ٹیم میں ایڈ کیا جا سکتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر کیلئے ابرار کی جگہ ٹیم میں بنتی ہے،اس کے علاوہ بیٹنگ کے لیے ایک یا دو پلیرز کو تبدیل کیا جا سکتا ہے،اور ٹیم میں کسی بڑی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔

روہت شرما ایشیا کپ جیت کر بھی پاکستانی ٹیم کو نہ بھولے

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ہر ورلڈ کپ سے پہلے ایک کمپیئن چلتی رہی ہے، ورلڈ کپ اسپشلسٹ کچھ پلیئر تھے جنہیں لایا جاتا تھا یہ پورا سال ادھر سے اُدھر نہیں ہوتے تھے۔

اب شکرہے اسپشلسٹ کو ٹیم میں واپس لانے کا سلسلہ رک چکا ہے۔


متعلقہ خبریں