3 سے 4 کمروں کا گھر صرف 2 لاکھ روپے میں سولر پر منتقل کیا جاسکتا ہے

solar penal سولر

ملک بھر میں بجلی کے بھاری بلوں سے تنگ افراد سولر سسٹم پر منتقل ہو رہے ہیں، کراچی میں بھی سولر سسٹم کے استعمال میں اضافہ ہو گیا ہے۔

لوگ بجلی کے بھاری بلوں سے بچنے کے لئے شمسی توانائی سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں، تین سے چار کمروں کا گھر دو لاکھ میں سولر پینل پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔

سولر پینلز اب چاند کی روشنی میں بھی بجلی پیدا کریں گے، نئے شمسی ماڈیولز متعارف

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چار پنکھوں، چار سیورز اور ایک انورٹر فریج پر مشتمل 3 سے 4 کمروں کا گھر تقریباً 2 لاکھ روپے میں سولرسسٹم پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

اگر بجلی کے بل کو دیکھا جائے تو چار پنکھوں والے گھر کا بل تقریباً 18 سے بیس ہزار روپے آتا ہے، سولر پر منتقل ہونے سے یہ بل تقریباً ساڑھے چار ہزار روپے تک ماہانہ ہو سکتا ہے۔

پنجاب میں 50 ہزار گھرانوں کو ایک کلو واٹ کے سولر سسٹم دینے کی منظوری

سولر پر منتقل ہونے سے بجلی کی ہونے والی طویل لوڈشیڈنگ سے بھی بچا جا سکتا ہے، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سولر کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں