ہرشا بھوگلے نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری کو پاکستان کیلئے بڑا نقصان قرار دیدیا

naseem shah

بھارت کے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری کو پاکستان کیلئے بڑا نقصان قرار دیدیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر(ایکس) پر معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے نسیم شاہ کے بارے میں خبر اس سے زیادہ خراب ہے جو لگ رہی تھی۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر وہ ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے تویہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بہت بڑا نقصان ہوگا۔

انجری کے باعث نسیم شاہ کا ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ

خیال رہے کہ ایشیاکپ کے دوران روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ میں نسیم شاہ میچ کے 46 ویں اوورز میں دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

فاسٹ بولر کا دبئی میں مکمل چیک اپ کے بعد رپورٹ تسلی بخش نہیں آئی جبکہ انہیں سنجیدہ نوعیت کی انجری کا انکشاف ہوا ہے۔

جسم کے ہر حصے میں درد ہے، حارث رؤف

کرک انفو نے اپنی رپورٹ میں یہ دعوی کیا تھا کہ انجری کے باعث فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے

جبکہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن سے بھی محروم ہوسکتے ہیں۔

حارث رؤف نے زمان خان کو ڈیبیوکپ تحفے میں دی

یہ اطلاعات ہیں کہ نسیم شاہ نہ صرف ورلڈکپ بلکہ کم ازکم 6 ماہ کیلئے کرکٹ سے دور ہوسکتے ہیں۔

جبکہ قومی ٹیم کو میگا ایونٹ کیلئے ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے تک کرنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں