بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اس طرح کھیلنا ایک بہترین تجربہ تھا ، اس سے ٹیم کا پتہ لگتا ہے ۔
انگلینڈ نے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے بائولر بہت سالوں سے محنت کر رہے ہیں تو انہیں اس طرح کا پرفارم کرتے دیکھنا اچھا لگتا ہے ۔
بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے دبائو آیا لیکن ہاردیک پانڈیااور ایشان کشن نے اچھی بلے بازی کی تھی۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ، سلیکشن کمیٹی کا غیر رسمی اجلاس ، مختلف کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت مکمل
پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں کے ایل راہول اور ویرات کوہلی نے جس طرح سنچریاں کیں ، یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
شبمن گل کو بلے بازی کا بہت شوق ہے اور ان کی اس بات سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوتا ہے ، وہ اپنی بہترین فارم میں ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت نے سری لنکا کو شکست دیکر 8 ویں بار ایشیا کپ جیت لیا ہے۔