کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ، سلیکشن کمیٹی کا غیر رسمی اجلاس ، مختلف کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت مکمل

ٹی ٹونٹی (T twenty)

قومی کرکٹ ٹیم کا اہم غیر ملکی دورہ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی


کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کیلئے پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں مختلف کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت مکمل کی گئی۔

سری لنکا کو عبرتناک شکست، بھارت نے ایشیا کپ جیت لیا

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان بابر اعظم سے بھی مشاورت کی،اجلاس میں نسیم شاہ اورحارث روف کی فٹنس کا جائزہ لیا گیا۔

زمان خان،حسن علی اور احسان اللہ کے نام پر بھی غورہوا،عماد وسیم اور ابرار احمد کے نام پر بات چیت ہوئی۔

پورے ملک میں طوفانی بارشیں ، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ذرائع کے مطابق بھارتی کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین ٹیم بنائی جائیگی،چیف سلیکٹر انضمام الحق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے ملاقات کرینگے۔

ملاقات میں شارٹ لسٹ کئے گئے ناموں پر گفتگو ہوگی،کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کیلئے قومی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں