سابق ایم این اے منزہ حسن استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئیں


پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم این اے منزہ حسن نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

پی ٹی آئی سابق ایم این اے منزہ حسن نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی،منزہ حسن آئندہ کچھ روز میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا با قاعدہ اعلان کریں گی۔

جہانگیر ترین نے ایک اور بڑی اہم وکٹ گرا دی

منزہ حسن تحریک انصاف وویمن ونگ کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں، ملاقات میں عون چودھری بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ سابق ایم این اے منزہ حسن نے  9 مئی کے واقعات، فوجی اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے پرتحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

 


متعلقہ خبریں