کوئٹہ میں اسمگل اور ذخیرہ شدہ چینی برآمد ، شہریوں کو سستے داموں فروخت

کوئٹہ، فی کلو چینی کی قیمت بڑھ کر 200 روپے تک پہنچ گئی

کوئٹہ میں چینی بحران پر قابو پانے کے لئے انتظامیہ سرگرم ہو گئی ہے۔

انتظامیہ نے اسمگل اور ذخیرہ کی جانے والی چینی برآمد کر کے سستے داموں شہریوں کو فروخت شروع کر دی ہے۔بگٹی اسٹیڈیم میں ضلعی انتظامیہ نے ایک اسٹال لگا دیا ہے جہاں چینی 150 روپے کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔

عوام کو سستی چینی مہیا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

شہریوں نے اس کاوش کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ، شہریوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول کمپنی کو فعال کر دیا جائے، تو عوام کو کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں