نگران وزیراعظم آج خصوصی طیارے پر امریکا روانہ ہوں گے


نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج خصوصی طیارے پر امریکا روانہ ہوں گے، عالمی رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ خصوصی طیارے پر آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے امریکا کیلئے روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم 22 ستمبر کو متحدہ جنرل اسمبلی کے 78 ویں سیشن سے خطاب کریں گے۔

ضروری نہیں پاکستان امریکا سے ہر معاملے پر متفق ہو، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

امریکا کے دورے پر نگران وزیراعظم اجلاس کے دوران عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر چین، برطانیہ اور سعودی عرب سمیت دیگر اہم ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔

انوار الحق کاکڑ اس دوران امریکی صدر جو بائیڈن کے عشائیے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت بھی کریں گے۔ نگران وزیراعظم عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔


متعلقہ خبریں