بھارتی فوج کی فائرنگ سے چار کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج کی فائرنگ سے چار کشمیری نوجوان شہید | urduhumnews.wpengine.com

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں جنگ بندی کے باوجود بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں فائرنگ کرکے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔علاقے میں قابض بھارتی فوج کا سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

بھارتی فوج نے مئی میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اب تک درجن سے زائد کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

اس سے قبل بھی ضلع کپواڑا میں قابض بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ ان نوجوانوں کو ماچھل کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا تھا۔

اپریل کے مہینہ میں بھی بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے واقعات میں 33 کشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا۔ ان میں سے ایک کو دوران حراست زندگی سے محروم کیا گیا۔ 762 کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا تھا۔

ان واقعات میں 24 سے زائد مکانات و دیگراملاک کوبھی تباہ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں