خطہ پوٹھوہار، شما ل مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ میں بارش کی پیشگوئی

بارش (rain)

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، خطہ پوٹھوہار،شما ل مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ میں بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ خضدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گی ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، نارووال، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں بارش کاامکان ظاہر کیا گیاہے، اس کے علاوہ لاہور میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

میٹھی،تھر پارکر، نگر پارکر،عمر کوٹ اور سانگھڑمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے، پشاور، صوابی، مردان، مانسہرہ، دیر،سوات اور ایبٹ آبادمیں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ ملک کے بعض میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں