کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایک روزہ میچ کی سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاک جنوبی افریقہ کے درمیان کراچی میں جاری 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.1 اوورز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے 186 رنز کا ہدف 38 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر ہی حاصل کر لیا اور جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے سدرہ امین 68 اور بسمہ معروف 60 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز 2، 1 سے جیت لی۔
Pakistan end the ODI series with a victory 🙌
Outstanding batting by @SidraAmin31 and @maroof_bismah to get the team over the line by 8️⃣ wickets and 1️⃣2️⃣ overs to spare 👌#PAKWvSAW | #BackOurGirls pic.twitter.com/TtnskQgnQ6
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 14, 2023
۔