سینئر تجزیہ کار عمران شفقت نے کہا ہے کہ اس وقت ہر طرف ہوا تحریک انصاف کی چل رہی ہے ، پی ٹی آئی لاہور سے الیکشن لڑے تو بڑے مارجن کیساتھ جیت جائے گی۔
ہم نیوز کے پروگرام” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں عمران شفقت نے کہا ہے کہ اگر آج انتخابات ہوتے ہیں تو تحریک انصاف لاہور کی 14 سیٹوں میں 10 سے زیادہ سیٹیں جیت سکتی ہے۔
الیکشن کمیشن کے عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کا اقدام چیلنج
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اس وقت سیاسی میدان سے غائب ہےاورتحریک انصاف کیلئے میدان بالکل کھلا پڑا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اگر ن لیگ ایکٹیو ہو جاتی ہے تو ایسی صورت میں پھر رزلٹ پر فرق پڑےگا۔