خاتون کے پیٹ میں کئی سال سے قینچی کی موجودگی، ڈاکٹر بھی حیران


شہر قائد میں شعبہ طب کا انوکھا کیس سامنے آ گیا ہے، سی ٹی اسکین میں خاتون کے پیٹ میں کئی سال سے قینچی کی موجودگی پر ڈاکٹر حیران رہ گیا۔

کراچی کے ایک نجی ریڈیالوجی سینٹر میں ایک سی ٹی اسکین میں خاتون کے پیٹ میں کئی سال سے قینچی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ کئی سال پہلے خاتون کے پیٹ میں آپریشن کے دوران ڈاکٹرز نے قینچی چھوڑ دی تھی اور کئی سالوں سے خاتون پیٹ کی سوجن کا علاج کراتی رہی مگر مسئلہ حل نہ ہوا۔

سی ای او نجی ریڈیالوجی سینٹر ڈاکٹر وہاب نے بتایا کہ میں خاتون کی رپورٹ دیکھ حیران رہ گیا، سی ٹی اسکین میں خاتون کے پیٹ میں قینچی نظر آ رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون اور فیملی کو طلب کر کے صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا اور انھیں رپورٹ فراہم کر کے مزید علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ڈاکٹر وہاب نے کہا کہ ہم مختلف ٹیسٹ کریں گے تاکہ معلوم ہو کہ قینچی نے دوسرے اعضا کو متاثر تو نہیں کیا ہے۔


متعلقہ خبریں