ایشیا کپ، سری لنکا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے میں قومی ٹیم کی جیت کے امکانات زیادہ


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سُپر فور مرحلے کے میچ میں قومی ٹیم کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی صورت میں جیت کے امکانات زیادہ روشن ہوجائیں گے۔

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘کرک ٹریکر’ کی طرف سے آج ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے کے فیصلہ کن میچ کے حوالے سے پیشگوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں دونوں ٹیموں کے ٹاس جیتنے پر جیت کی صورتحال واضح کی گئی ہے۔

پاکستان ایشیا کپ کا فائنل کھیلے گا، ثقلین مشتاق

کرک ٹریکر کے مطابق پہلی صورت میں اگر سری لنکا ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیتا ہے تو قومی ٹیم میچ جیت سکتی ہے۔ اس صورت میں پاکستان کا متوقع اسکور 300 سے 320 تک ہوسکتا ہے۔

دوسری صورت میں اگر پاکستان ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کرتا ہے تب بھی قومی ٹیم کی جیت کے امکانات زیادہ ہیں۔ پہلے بیٹنگ کرکے سری لنکن ٹیم 265 سے 275 کا مجموعی ٹارگٹ دے سکتی ہے۔

ایشیا کپ 2023 :پاک بھارت فائنل ہونے کے امکانات روشن

خیال رہے کہ آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فیصلہ کن میچ کولمبو میں کھیلا جارہا ہے۔ جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارتی ٹیم سے 17 ستمبر کو کولمبو میں ٹکرائے گی۔


متعلقہ خبریں