نامزد گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کے 40ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
گورنرہاؤس میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں فیصل کریم کنڈی سے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے حلف لیا۔ فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کے 40ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
حلف برداری تقریب میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
گورنر خیبر پختونخوا کا حلف اٹھانے کے بعد فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر کے لیے نامزد پیپلزپارٹی قیادت کا شکر گزارہوں ، کافی عرصے بعد ایک جیالا گورنربن کر خیبرپختونخوا میں آیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ ہم وفاق اور صوبے کےدرمیان محاذ آرائی نہیں چاہتے۔ کوشش ہوگی صوبےاور وفاق کے درمیان پل کی طرح کردار ادا کروں۔ اس وقت خیبرپختونخوا کو مالی بحران کا سامناہے۔
صوبے کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ سب ملکر صوبے کی ترقی کے لیے کوشش کریں، صوبائی حکومت کو بھی کہتاہوں کہ آئیں اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں۔ یہ نہیں ہوسکتاکہ ایک دوسرے کا گریبان پکڑیں اور لڑائی جاری رہے۔
13لاکھ میٹرک ٹن کیڑوں والی گندم درآمد کرنے کا انکشاف
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ نہ آنے کی وجہ شاید ان کی مصروفیت ہوگی،میں وزیراعلیٰ کو کہتاہوں کہ آئیں اور صوبے کی ترقی کے لیے کوشش کریں۔ ہماری کوشش ہوگی مذاکرات کے ذریعے صوبے کے مسائل حل کریں۔